About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Hafiz Masood Azhar and his team thanked Governor Punjab for add Quran translation as a required subject

پی آر او نمبر 50/23
مورخہ 05.02.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور(    ) پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین وایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے ایک وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور پنجاب بھر کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیز میں ترجمہ قرآن کو بطور لازمی مضمون شامل کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے گورنر سے وطن عزیز میں عربی زبان و ادب کی ترویج اور سکولوں و کالجوں کی سطح پر اس کی تدریس کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا بالخصوص ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں اولین فرصت میں عربی ڈیپارٹمنٹ کے اجرا کی ضرورت پر زور دیا جبکہ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے فوری طور پر اس سلسلہ میں عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مساجد پروجیکٹ، گرینڈ مسجد اور فیکلٹی کے لیے جاری کوششوں کے حوالہ سے گورنر پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل قریب میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والی پہلی مسجد جامع امام ابن کثیر کے افتتاح اور اولڈ انجینرنگ فیکلٹی میں تعمیر ہونے والی دوسری مسجد کے سنگ بنیاد کی درخواست بھی جس پر گورنر میاں بلیغ الرحمان نے خوشی کا اظہار کیا اور افتتاح کے لیے وقت دینے کا وعدہ کیا۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر آل امام کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور اس تقرری پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر بہت اچھے انسان ہیں پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، انہوں نے سعودی سفیر کی طرف سے اسلامیہ یونیورسٹی میں مساجد کے تعمیر پر سعودی عوام اور دوستوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ترقیاتی پروجیکٹز کے لیے محسن جنوبی پنجاب حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے اسلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو خراج تحسین کرتے ہوئے انکی شخصیت اور وجود کو  بہاولپور کے لیے اللہ تعالی کا خصوصی انعام قرار دیا، اور انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف عریبک، ڈاکٹر حافظ عبیدالرحمان، ڈاکٹر شائستہ فردوس، ڈاکٹر رضوانہ کوثر، ڈاکٹر نصیر احمد ناصر، عمر فاروق شامل رانا محمد یٰسین تھے۔

 

 

hafiz masood







 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.