About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Director BWN Campus Dr. Rafaqat Ali has said that the campus has made great progress in every field in the last 3 years

پی آر او نمبر 23/10
مورخہ 08.01.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بہاول نگر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں کیمپس نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی توجہ کی بدولت کیمپس میں نئے شعبہ جات قائم ہوئے، اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہوا اور ترقیاتی منصوبے بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ فیکلٹی کی تعداد 30 سے بڑھ کر 110، طلباء وطالبات کی تعداد 1800 سے بڑھ کر 10000 ہو گئی ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا بہاول نگر کیمپس اس پسماندہ ضلع کی سماجی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار کاحامل ہے۔ مقامی طلباؤطالبات کو اپنے گھر کی دہلیز پر اعلی معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ کیمپس میں موسم بہار کے 28  پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ ان میں بی ایس اکنامکس، انگلش لینگوئج، انگلش لٹریچر، اردو، اقبال سٹڈیز، اپلائیڈ سائیکالوجی، ایجوکیشن، بی ایڈ 4 سالہ، 2.5 سالہ اور 1.5سالہ، ایم ایڈ، فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز، پاکستان سٹڈیز، اسلامک سٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفارمیشن سیکیورٹی، سافٹ وئیر انجینئرنگ، بی بی اے، باٹنی، فزکس،  میتھمیٹکس، بائیوٹیکنالوجی، بائیوکیمسٹری، زوالوجی، کیمسٹری، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس شامل ہیں۔


bwn buid

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.