About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Coordination Meeting to finalize arrangements for Khwaja Gulam Farid Seminar

پی آر او نمبر239/20، مورخہ 22-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 6اکتوبر کو بغداد الجدید کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں خواجہ غلام فرید سیمینار منعقد ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ راول معین کوریجہ، ریاض الحق بھٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور، زبیر ربانی ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق چیئر پرسن شعبہ اُردوواقبالیات، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر خزانہ دار،اساتذہ کرام، کالم نگاروں، میڈیا کے نمائندوں اور ایلومنائی کے ممبران اور طلبا وطالبات شریک ہوئے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ خواجہ غلام فرید ؒ  جیسی عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کے شایان شان قومی سیمینار منعقد کیا جائے گااور آئندہ موسم بہار میں بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ خواجہ فرید چیئر کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ اُن کی تعلیمات کی بڑے پیمانے پر نشر واشاعت کا بندوبست کیا جائے۔ خواجہ راول معین کوریجہ نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ خواجہ غلام فرید ؒ کی امن، تحمل، بردباری اور محبت ویگانگت پر مبنی تعلیمات کو عام کیا جائے اور اس مقصد کے لیے یونیورسٹی ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کر سکتی ہے۔ ڈائریکٹرانفارمیشن بہاول پور ریاض الحق بھٹی نے کہا کہ خواجہ فرید سیمینار کا انعقاد قابل تعریف ہے اور اس سیمینار میں دانشوروں کی شرکت سے اساتذہ اور طلباء مستفید ہوں گے۔ زبیر ربانی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ اس موقع پر کافی کی محفل میں مقامی فنکاروں کی شرکت کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاویدحسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز نے کہا کہ سیمینار میں چیئر مین آکادمی ادبیات ڈاکٹر یوسف خشک خصوصی شرکت کریں گے۔اس موقع پر کالم نگاروں اور میڈیا کے نمائندوں شفقت ملک پاکستان ٹیلی ویژن ملتان، انور گریوال، انعام الحق راشد، ملک خدا یار چنڑ، اطہر لاشاری رازش لیاقت پوری اور یاسر خان نے بھی خطاب کیا۔ شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلکیشن نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سیمینار میں ڈاکٹر انوار احمد، سید تابش الوری، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، ڈاکٹر شاہد حسین رضوی،مجاہد جتوئی اور سعید احمد شیخ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بھی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالواجد خان ڈائریکٹر ایلومنائی نے کافی کی محفل سے متعلق بریفنگ دی۔

Khawja Ghulam Farid Seminar Meeting

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.