About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Condolence Reference for Serieki Language Scholar Zafar Lashari

پی آر او نمبر289/20، مورخہ 26-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ مقامی شاعروں اور ادیبوں کی پذیرائی اور اُن کے ادبی کام کی اشاعت کے لیے اقدامات کرے گی۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار بہاول پور پریس کلب کے اشتراک سے نامور سرائیکی ادیب، شاعر اور نثر نگار ظفر لاشاری کی یاد میں منعقد کیے گئے ایک تعزیتی ریفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی شاعروں اور ادیبوں کے کام کو اُردو اور انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اُنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جائے۔ اِسی طرح یونیورسٹی کے مرکزی لائبریر ی میں ظفر لاشاری کارنر قائم کرنے کے لیے بھی متعلقہ فورم پر بات کی جائے گی اور یونیورسٹی ایف ایم ریڈیو پر روزانہ ایک گھنٹہ مقامی زبانوں میں نشریات کے لیے وقف کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ثاقب علی عتیل، سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب تھے۔ ثاقت علی عتیل نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ظفر لاشاری سے واقف ہیں اور اُن کی ادبی نشستوں سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے نادر ادبی شخصیات کی پذیرائی اور اِن کے کام کے اشاعت کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔ اس موقع پر سعدیہ کمال نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، ڈاکٹر نصر اللہ خان ناصر، نصیر احمد ناصر، صدر پریس کلب بہاول پور، ریاض احمد بلوچ، اطہر لاشاری، نذیر خالد، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ظفر لاشاری 1948میں بستی مہراب والامیں پیدا ہوئے۔اُن کے شاہکار سرائیکی ناولوں میں نازو اور پہاج اور افسانوں پر مشتمل کتاب تتیاں چھاؤاں، خواجہ فرید کے تعلیمی نظریات اور جانباز جتوئی فن تے حیاتی کافی مقبول ہیں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، گومل یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور پنجاب یونیورسٹی کے سلیبس میں شامل ہیں۔

Zafar Lashari Tazeeti Reference

Zafar Lashari Tazeeti Reference 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.