About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Condolence message on said demise of Dr Mughees ul Din Sheikh

پی آر او نمبر 117/20،مورخہ23جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس وچیئر مین شعبہ ابلاغیات یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے انتقال پر میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے اساتذہ کا تعزیتی ریفرنس چیئر مین شعبہ ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا اس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرواجد خان اور دیگر اساتذہ نے پروفیسر مغیث الدین شیخ کے انتقال کو عظیم قومی نقصان اور ایک درخشاں عہد کا اختتام قرارد یتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ابلاغ عامہ کی تدریس وتحققے کے شعبہ میں اعلیٰ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ملک بھر میں ابلاغ عامہ کے شعبوں کے قیام اور انکی رویج وترقی کے لیے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے ابلاغیات کی تعلیم وتدریس کو جدید مہارتوں اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا اور تحقیق کے میدان میں اعلیٰ معیار قائم کیے۔ ان کے شاگرد ملک برھ کی یونیورسٹیز اور ذرائع ابلاغ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی دی ہوئی علم وتحقیق کی روشنی سے شعور وآگاہی کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔ اساتذہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور ان کے پسماندگان، احباب اور شاگردوں کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.