About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Conclude 1st International Conference On Science, Technology, Engineering, Mathematics And Social Sciences (STEMS 2021)

پی آر او نمبر149/21، مورخہ 31-03-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اپنی نوعیت کی پہلی کثیرالموضوعاتی(STEMS 2021) کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ ہائبرڈ اور آن لائن سیشنزکے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میتھمیٹکس اور سوشل سائنسزسے متعلق ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے 160 سے زائد مقالات پیش کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلراختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الموضوعاتی کانفرنس کا انعقاد جامعہ کی تاریخ میں انتہائی منفرد موقع ہے جہاں جامعات، کالجز، سکولز، صنعتی و تجارتی،  ثقافتی اور انفارمیشن اور دیگر سرکاری و نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے ایجوکیٹرز، ریسرچرز نے اپنے شعبوں سے متعلق تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ کیا اور ان شعبوں میں ہونے والی نئی پیش رفت اور جدت آمیزآئیڈیاز، تحقیقی منصوبوں اور تدریس کے جدید ترین طریقہ ء کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس تمام سرگرمی سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی زندگی میں بہتری اور بھلائی لا سکتی ہے اور تعلیم ہی کی بدولت دنیا کی مشکلات اور مسائل کا آسان ترین حل پیش کیا جا سکتا ہے۔ مختلف مسائل کا کثیر الموضوعاتی ٹیموں کے ذریعے زیادہ موثر حل ممکن ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر اور ملک بھر سے ماہرین کو مدعوکرنے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجزڈاکٹر عابدشہزاد کی کوششوں کو سراہا۔ جامعہ اسلامیہ کی ترقی اور توسیع دراصل قومی ترقی کا ایک حصہ ہے اور قومی امنگوں اور ترجیحات کے عین مطابق ہے اور یہ تمام کوششیں وطن عزیز کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے ہیں۔ گزشتہ روز کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر پرووائس چانسلریونیورسٹی آف پنجاب لاہور، پرووا ئس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف، پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین،صدر ای سی او سائنس فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز 6متوازی سیشن منعقد ہوئے جن میں میڈیسن سائنسز، انجینئرنگ، کامرس و مینجمنٹ اور آرٹس و سوشل سائنسز سے متعلق مقالات پیش کیے گئے۔

WhatsApp Image 2021-03-31 at 3.24.37 PM

WhatsApp Image 2021-03-31 at 3.24.40 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.