About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Computerized Written Test and Interviews for Associate Lecturer Post

پی آر او نمبر251/20، مورخہ 05-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نئے سمسٹر کے آغاز سے قبل ایسوسی ایٹ لیکچرر کی 300 اسامیوں پر تقرری کے لیے کمپیوٹرائزڈ تحریری امتحانات اور انٹر ویوز بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئے۔ گزشتہ دو روز میں ہونے وال اِس بڑی ریکروٹمنٹ ایکٹوٹی میں 1400سے زائد ایم فل کوالیفائیڈ امیدوارں نے شرکت کی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے سال 2019میں یونیورسٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو اس وقت تمام کیمپسوں میں طلباء کی تعداد 13500کے لگ بھگ تھی اور اساتذہ کی تعداد 550تھی۔ وائس چانسلر نے فوری طور پر جامعہ کی توسیع، نئے شعبہ جات، اساتذہ اور طلباء کی تعداد یونیورسٹی کے حجم کے مطابق بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ جامعہ اسلامیہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے معاشی طور پر خود کفیل ہو اور اپنے بڑے انفراسٹرکچر کا موثر استعمال کر کے قومی تعلیمی ترقی میں اضافہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے شعبہ جات کی تعداد 48سے 123اور فیکلٹیوں کی تعداد 7سے 13کر دی گئی۔ کمپیوٹرائزڈ داخلہ نظام کے تحت داخلہ مہم فال 2019، سپرنگ اور فال 2020چلائی اور اب یونیورسٹی طلباء وطالبات کی تعداد 36000ہو چکی ہے۔ سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کو برقرار رکھنے کے لیے سلیکشن بورڈ منعقد ہوئے اور اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی سطح پر 200اساتذہ کی تقرر ی اور ترقیاں ہوئیں۔ اسی طرح سینڈیکٹ نے ایسوسی ایٹ لیکچر کی آسامی گریڈ17میں تخلیق کی۔ اخبارات میں مشتہر ہونے والی آسامیوں پر ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے اور مزید30ایسوسی ایٹ لیکچرز تعینات کیے جائیں گے۔یہ تمام عمل کمپیوٹرائزڈ میرٹ بیسڈ اور شفاف ہے جس سے 300ایم فل کوالیفائیڈ مردوخواتین یونیورسٹی ٹیچنگ کی بہترین ملازمت سے منسلک ہو جائیں گے۔ 

Associate Lecturer Test and Interview

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.