About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An international seminar titled "Department of Arabic in the Mirror of Past, Present and Future"

پی آر او نمبر 438/23
مؤرخہ 22.10.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ عربی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام الندوہ الدولیہ، بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا جس کا عنوان تھا شعبہ عربی ماضی حال اور مستقبل کے آئینہ میں، اس بین الاقوامی سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن صدر شعبہ عربی، ڈین فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھاولپور تھے۔ صدر مجلس مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز نے عربی زبان کی اہمیت وضرورت اور شعبہ عربی کے ماضی حال اور مستقبل کا احسن انداز میں جائزہ لیا۔ اس علمی پروگرام میں پی ایچ ڈی سکالر شعبہ عربی ایم فل اور بی ایس عریبک کے طلبہ وطالبات نے بھرپور شمولیت کی ۔اس موقع پر شعبہ عربی سے فارغ التحصیل ہو نے والے مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دے نے والے اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد نے اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔ مقرین نے اپنے خطاب میں عربی زبان کی اہمیت وضرورت کو اُجاگر کیا۔ وڈیو لنک خطاب میں ڈاکٹر محمد دیاب الغزاوی جمھوریہ مصر العربیہ،ڈاکٹر الھند محفوظ  الازھر یونیورسٹی مصر ،ڈاکٹرمحمد تاثیر الزیادات سعودی عرب  ،ڈاکٹر محمد عبدہ اتین سابق  ایجوکیشن آفیشل سفارت خانہ سعودی عرب اور حمود الرحمن انگلینڈ نے شعبہ عربی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خدمات اور عربی زبان وادب کی نشر واشاعت کے بارے میں گفتگو کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ،ڈاکٹر حافظ احمد علی ،ڈاکٹر حافظ محمد حافظ محمد اکرم الازھری ،ڈاکٹر شبانہ نزر،ڈاکٹر قاضی حسین احمد مدنی ، ڈاکٹر محمد رمضان اشرف ،ڈاکٹر محمد الیاس خواجہ ،ڈاکٹر عبد الرؤف ،ڈاکٹر صدیقہ طاہرہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

arabic in PPF

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.