About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An event was organized in connection with the World Wildlife Day organized by the Department of Zoology, IUB

پی آر او نمبر 23/107
مورخہ 14/3/2023
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام جنگلی حیات کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مہمانان خصوصی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اورراو قمر سجاد، انسپکٹر محکمہ جنگلی حیات بہاوپورتھے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں اس دن کو ہر سال یونیورسٹی کی سطح پر منانے کا اعادہ کیا اور پروگرام کو خوش آئندہ قرار دیا۔ وائس چانسلر کی سربراہی میں جنگلی حیات کو بچانے کی آگاہی مہم کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا اور واک کے اختتام پر مختلف انواع کے پرندوں کو فضا میں چھوڑا۔ چیئرمین شعبہ زوالوجی نے بریفینگ دی اور اس دن کو منانے کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ دن ہمیں جنگلی حیات کی افزائش اور ان کی نسلی بقاء کی یاد کے طور پر منانا چاہئے بلکہ ان کے تحفظ نسل اور افزائش نسل کے لئے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔ تقریب میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


wildlife urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.