About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Academic Activities at Forestry Departments

پی آر او نمبر173/20، مورخہ 07-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں بلاتعطل جاری ہیں۔Covid-19کی وباء کے پیش نظر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق گزشتہ روز شعبہ فاریسٹری رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ میں بی ایس سی آنرز ایگری کلچر میجر فاریسٹری آٹھویں سمسٹر کے 20طلباء کا آن لائن Vivaکا امتحان لیا گیا جس کی صدارت چیئر مین شعبہ فاریسٹری، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے کی۔ Vivaامتحان کے لیے بیرونی ممتحنین کے طور پر پروفیسر داکٹر محمد زبیر، چیئر مین شعبہ فاریسٹری بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ آن لائنVivaامتحان میں ڈاکٹر عرفان اشرف، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد رافع، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر سنگ خلیل، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر وسیم اختر قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر اور محمد سفیر لیکچرار نے شرکت کی۔ بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے بیرونی ممتحنین پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں Vivaامتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.