About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A two-day training has started at Islamia University of Bahawalpur organized by PITP and PPRA

پی آر او نمبر 465 /23
مورخہ 06.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
حکومت پنجاب نے ٹینڈرز اور اشیاء کی خریداری میں بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت لانے کے لیے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ڈیپارٹمنٹس کے افسران کی ٹرینگ کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پیپرا کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں دو روزہ ٹریننگ جاری ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ایم ڈی پیپرا وقار عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ہی کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ پر عملدر آمد یقینی بنایا جا سکتا ہے اس لئے حکومت پنجاب ای گورنس اور ای فائلنگ سسٹم پر پہلے سے ہی عمل پیرا ہے۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے ٹینڈرنگ بارے شکایات کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت ٹینڈر جمع کرانے اور منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگا جبکہ بلیک لسٹ کمپنیاں خود کار نظام کے تحت ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ایم ڈی پیپرا وقار عظیم نے اس موقع پر بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 35 فوکل پرسنز کو ٹریننگ دی جارہی ہے جبکہ لاہور سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کی ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

 

precument lecture urdu 2precurment lecture urdu 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.