About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A two-day sports gala was organized at the Islamia University of Bahawalpur

پی آر نمبر 469/22
 مورخہ 25.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے دو روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل تھے۔ ڈاکٹر رمضان طاہر نے شعبہ اُردو کی شاندار روایات اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہرمحبوب کا ویژن ہے کہ طلبا میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کرکے انہیں مزید نکھارا جائے تاکہ ہماری نئی نسل اپنی آنیوالی عملی زندگی کے تمام چیلنجوں کا آسانی سے مقابلہ کر سکے۔چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر عامر سہیل نے اپنے خطاب میں طلبا کو کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور اسپورٹس گالا کی تقریبات کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا، جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر عنبرین مقصود ڈائریکٹر فی میل اسپورٹس آئی یو بی، مسرت بانواسپورٹس آفیسر فی میل اور حافظ محمد فرجاد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے تمام علاقائی ثقافتی رنگوں کے نمائندوں نے کلچر واک اور ثقافتی رقص پیش کیا۔ فی میل مارشل آرٹس کے دستہ بھی فلیگ مارچ کا حصہ رہا اور اس موقع پر اس نے ڈیمانسٹریشن شو اور سیلف ڈیفنس کا مظاہرہ کیا۔ اس سپورٹس گالا میں کل چھ ہاوسز میں طلبا کو تقسیم کیا گیا جن کے درمیان 13 ایونٹس میں مقابلے منعقد ہوئے۔ مجموعی طور پر آتش ہاؤس نے 5 گولڈ میڈلز 3 سلور میڈلز اور 3 براونز میڈلز کے ساتھ اسپورٹس گالا اپنے نام کیا۔ اسٹالز کے مقابلوں میں مارشل آرٹس کا اسٹال اور کلچر شو کے مقابلے میں مناہل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔


sports gala urdu 1

 


sports gala urdu 2

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.