About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A one-day training workshop organized by Seerat Chair, IUB will be held on 24 February 2024

پی آر او نمبر 63/24
مؤرخہ 22.02.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی سرپرستی میں سیرت چیئر، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور مورخہ 24 فروری 2024ء بروز ہفتہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان: "پرائیویٹ اسکولز کے بچوں کی اخلاقی تربیت (سربرانِ ادارہ کی ذمہ داریاں) سیرت النبیﷺ کی روشنی میں" کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس میں شہر بھر سے 80 کے قریب مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ سیرت چیئر مرحلہ وار سیرت النبیﷺ کی روشنی میں سول سوسائٹی کی تربیت کے مشن پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر کی سربراہی اور ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی اساتذہ کی سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ کے فیز 1 ون کی تکمیل کے بعد اسکولز کے پرنسپلز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرنے کا جارہی ہے۔ ورکشاپ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کریں گے، جب کہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن، ڈائریکٹر سیرت چیئر ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے افتتاحی کلمات فرمائیں گے۔ ورکشاپ کے کلیدی مقرر ٹرینر محمد رضوان صدیقی، ہیڈ آف اسکول ڈیپارٹمنٹ مکتب تعلیم القرآن الکریم کراچی ہوں گے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.