About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A national level Student Societies Network Formed

پی آر او نمبر 21/684مورخہ23.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، انہیں معاشرے کا کا ر آمد فرد بنانے اور جامعات میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سطح کا ا سٹوڈنٹس سوسائٹیز نیٹ ورک تشکیل دیا گیا تاکہ ملک بھر کی جامعات میں غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے اسٹوڈنٹس کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور جامعات میں قیام امن کے مقصد کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ اس حوالے سے اہم تقریب انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کی جانب سے اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی جہاں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز سمیت سینیئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین شعبہ سوشل ورک، رضوان مجید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز، ڈاکٹر اظہر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹ سوسائٹیز پر مشتمل تین رکنی وفد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز  کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء وطالبات کی حلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے طلباء سوسائٹیز فعال کردار دادا کر رہی ہیں۔ ان طلباء سوسائٹیز کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ان کے باقاعدہ قوانین مرتب کیے گئے ہیں اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز ا ن کے امور دیکھتا ہے۔ طلباء کو یونیورسٹی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نیٹ ورک کا مقصد یونیورسٹیوں کے مابین طلباء کی سرگرمیوں، مقابلوں کا انعقاد، تجربات اور معلومات کا اشتراک ہے۔ جبکہ با صلاحیت طلباء کی مہارت کو بروئے کار لانے  اور یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کی موثر مصروفیت سے متعلق  بھی یہ نیٹ ورک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب کے شرکاء کی جانب سے جامعات میں اسٹو ڈنٹس سوسائٹیز کو مزید فعال کرنے پر زور دیا گیا اور ماضی میں اس حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزید براں سوسائٹیز کو مضبوط بنانے اور جامعات کے مابین سر گرمیوں کے لئے انٹر یونیورسٹی الائنس کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے وفد نے سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے مؤثر کام سے تمام شراکا کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کی سوسائٹیوں /کلبوں کو مضبوط بنانے، انٹر یونیورسٹی  تعاون کو فروغ دینے اور انٹر یونیورسٹی تعاون کو منظم کرنے کے ذریعے طلباء کی موثر شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کے لئے محض نصابی تعلیم کار آمد نہیں بلکہ غیر نصابی سر گرمیاں بھی ضروری ہیں۔ جامعات کے طلبا میں  رواداری کے فروغ کے لئے بین الصوبائی سرگرمیاں، انٹر یونیورسٹی پروگرامز ضروری ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر تشکیل پانے والے اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نیٹ ورک کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں اپنے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون کا یقین دلایا۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جامعات سے فار غ التحصیل اسٹوڈنٹس ملازمت فراہم کرنے والے اداروں کے معیار پر پورا اتریں تو انہیں کیمپس میں قائم طلباء سوسائٹیوں کا فعال ممبر بننا چاہیے۔ ادارے ایسے طلباء کو ترجیح دیتے ہیں جو معاشرتی میل جول میں تجربات رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی شخصیت نکھارنے کے لیے یونیورسٹی کلب اور معاشرے کا فعال حصہ بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ معاشروں اور کلبوں کے ذریعے سماجی شمولیت اور قومی یکجہتی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

WhatsApp Image 2021-11-23 at 7.58.33 PM (1)-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.