About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of senior columnists, anchor persons and journalists visited IUB and met the Vice Chancellor

پی آراونمبر 356/22
 مورخہ 24.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ اپنی تعلیمی دور، توسیع و ترقی اور قومی ترقی سے مطابقت رکھنے کے باعث عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کر چکی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور اور ملتان سے آئے ہوئے سینئر کالم نگاروں، اینکر پرسن اور صحافیوں کے وفد سے اپنے دفترمیں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور برصغیر پاک و ہند کی ایک تاریخی جامعہ ہے جو 1925میں جامعہ عباسیہ کے نام پر نوا ب آف بہاول پور نے قائم کی جس کا مقصد نہ صرف اس خطے بلکہ پورے برصغیر پاک و ہند میں علوم وفنون کو ترقی دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کی سماجی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ طلباء و طالبات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے اسی طرح اساتذہ کرام کی تعداد 450 سے بڑھ کر 1400 تک پہنچ چکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کے دوسرے شہروں میں بھی کیمپسز پھیلا رہی ہے تا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے انہیں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے بانی وائس چانسلر کے طور پر اس خطے میں جدید ترین یونیورسٹی قائم کرنے کا ٹاسک دیا۔ یہ یونیورسٹی ایک بہترین سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی ہے جو جنوبی پنجاب کے آخری ضلع میں طلباء وطالبات کو علم کی روشنی سے منور کر رہی ہے اور جدید علوم سے بہروبر کر رہی ہے۔ اسی طرح سند ھ اور بلوچستان کے طلباء وطالبات بھی اس یونیورسٹی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی نہ صرف تاریخی ہے بلکہ اس کے اندر بہت زیادہ استعداد قوت ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام حاصل کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تین برسوں میں یونیورسٹی نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور یہ ٹیم ورک کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ کے مطابق دنیا کی 1000اور ایشیاء کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان مجید نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ آن لائن داخلے اور آن ریکروٹمنٹ، کیمپس پورٹل کے علاوہ یونیورسٹی نے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کی جس سے بہت سے سرکاری اور نجی ادارے مستفید ہور ہے ہیں۔ وفد کے ارکان میں اوریا مقبول جان، یاسر پیرزادہ، گل نوخیز اختر، اسرار رانا، رضوان رضی، اشرف شریف، فرخ شہبازوڑائچ، عباس تابش، نعیم مسعود، نسیم شاہد، اور سجاد جہانیاں شامل تھے۔ ڈاکٹر معظم درانی نے یونیورسٹی کے آرکیالوجی پروجیکٹ پر خصوصی بریفنگ دی اور بتایا کہ 7ہزار سال قدیم ہاکٹرہ تہذیب کے آثار کی دریافت کے لیے یونیورسٹی کام کر رہی ہے جس میں کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر رفیق مغل بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔ وفد کے ارکان نے بغداد الجدید کیمپس میں ہاکٹرہ آرٹ گیلری، شمسی توانائی پارک، ایمفی تھیٹراور نرسنگ کالج کا دورہ کیا اور کیمپس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس ملک کے بہترین کیمپسز میں سے ایک ہے اور اس میں انفرسٹرکچر کے لیے وائس چانسلر کی طرف سے کیے گئے اقدامات خصوصا نئی عمارات کی تعمیر اور زرعی زمین کا بہترین استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔ پروگرام کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جام سجاد حسین نے وفد کے ارکان کو دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد کیمپس میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سماجی اور اکنامک چیلنجز اور آگے بڑھنے کے طریقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد کو بہاول پور کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز، ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی، فرحان مختار پرنسپل نرسنگ کالج، ماریہ انصاری پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر ثمر فہد، لیکچرر ٹورازم ڈپارٹمنٹ کلثوم اختر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشری صدیق، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فرخندہ تحسین،  ڈاکٹر شفق منظور، صدر پریس کلب بہاول پور شاہد بلوچ، نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنی فیکلٹی کی جانب سے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

 

journalist and colm urdu

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.