About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

A delegation of journalists met with the Worthy Vice Chancellor, Prof. Dr. Muhammad Kamran, in his office.

پی آر او نمبر 182/25
مؤرخہ 14.05.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور ( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے مالی بحران پر جلد قابو پالیں گے۔ بہاولپور کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہپود کے لیے بہاولپور پریس کلب رجسٹرڈ بہاولپور کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور پریس کلب رجسٹرڈ بہاولپور کے جنرل سیکریٹری بقاءالمحسن کے ہمراہ بیوروچیف نوائے وقت ملتان راحیل طاہر اور میٹرو ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رضوان اشرف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا سیکریٹری پریس کلب بقاءالمحسن اور ان کے ساتھیوں نے ان کو بطور ریگولر وائس چانسلر تعینات ہونے اور فتح مبین کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی مدبرانہ قیادت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہت جلد اپنے مسائل پر قابو پالے گی۔
ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا کہ بہاولپور کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے فتح مبین کی مبارکباد وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی افواج نے ہندوستانی افواج کو ناکوں چنے چبوا دیے جو پاکستانی افواج کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانی افواج ادارے اور پاکستان کے لیے خدمات دینے والے تمام سرکاری ملازمین اور پاکستانی عوام پاکستان کی حفاظت کے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور دشمن کو پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔


WhatsApp Image 2025-05-14 at 6.22.52 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.