About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A Conference was held on Climate Change at Islamia University Abbasiya Campus, IUB

کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لیے نئی نسل کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے اور مستقبل کی نسل کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں سکول کے طلبہ و طالبات کو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے سبز کتاب کو سلیبس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل کے چیلنجز بارے نبرد آزما ہونے کے لیے ڈویژنل انتظامیہ، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف، یو این وومن اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے اسلامیہ یونیورسٹی عباسیہ کیمپس میں کانفرنس آف پارٹیز برائے موسمیاتی تبدیلی سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی کاوشوں سے ساتویں جماعت کے لیے سبز کتاب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نصاب پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں ترقی یافتہ ممالک کا کردار زیادہ ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک اس سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سکولوں میں طلبا و طالبات کی مدد سے میاواکی شجرکاری، کچن گارڈننگ اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ نئی نسل کو سادہ طرزِ زندگی اور ثقافتی اطوار سے جوڑ کر موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں موٹیویشنل سپیکر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو موسمیاتی تبدیلیوں بارے آگاہی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور طلبہ و طالبات کو ماحول دوست اقدامات بارے ترغیب دینے کے لیے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید گل نے کہا کہ قدرتی ماحول کو تحفظ دینے کے لیے لائف سٹائل کو تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے اورطلبہ و طالبات کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم سلیبس کا حصہ ہے۔ سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب بریہہ زینب نے تقریب میں سبز کتاب کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ کانفرنس آف پارٹیز برائے موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں یو این ڈی پی نمائندہ سمیرا جبیں، یو این ویمن نمائندہ سدرہ ہمایوں نے بھی خطاب کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاک سرزمین تنظیم کے نوجوانوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرموسمیاتی تبدیلی آگاہی پروگرام میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات طوبیٰ فاطمہ، فیصل حیدر، عائلہ خان اور محمد فیضان کو کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ اور دیگر مہمانان نے تعریفی اسناد تقسیم کیں

 

semianr on environmentseminar on environemnt

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.