About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

75th Independence Day celebrations are going on at the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر288/22

 مورخہ 13.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تمام کیمپسز میں سیمینار، مذاکرے، تقریری مقابلے جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نظریہ پاکستان سوسائٹی کا بنایا ہوا خصوصی ملی نغمہ گزشتہ روز کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے لانچ کیا۔ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام پینٹنگ، پوسٹر، سیکچ اور فیس پینٹنگ کے مقابلے پرنسپل ماریہ انصاری کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن میں ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈ منٹن، ٹگ آف وارا ور فٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔فرخندہ تحسین پرنسپل آفیسر شعبہ سٹیٹ کیئر کے زیر اہتمام خصوصی ڈائمنڈ جوبلی شجر کاری مہم کا بغدادالجدید کیمپس اہتمام کیا گیا۔ رضوان مجید ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اورڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چیئر کے زیر اہتمام قرات اینڈ نعت کے مقابلے سید سلیمان ندوی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے۔ لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام اردواورانگریزی تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیرا ہتمام اردو اور انگریزی مباحثے منعقد ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول کے سربراہ عبدالصمد کی زیر نگرانی جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات یونیورسٹی ماڈل سکول اور یونیورسٹی پبلک سکول میں منعقد ہوئیں۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء و چیئرمین شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام کوئز مقابلہ منعقدہوا۔ لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام شاعری کا مقابلہ کامیاب جوان مرکز میں منعقد ہوا۔ سینئر ٹیوٹر اور چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالوجد خان کے زیر نگرانی ڈاکیومنٹر ی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ 23 اگست کو گرین کیمپس پرجیکٹ کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی سائیکل ریلی بغداد الجدید کیمپس منعقد ہو گی۔

 

dsew

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.