About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

6th International Conference & Industrial Exbhtition on " Camelids: Parallel social Enterprise for the Vulnerables

پی آر او نمبر: 23/116
مورخہ 20/3/2023

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

(پ ر) پاکستان میں اونٹ پال لوگوں کی استعداد کار بڑھانے اور اونٹ کے دودھ سے مقامی سطح پر مختکف اشیا تیار کرنے کے حوالے سے فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور صنعتی نمائش آج سے شروع ہو گئی ہے۔ یہ بین الااقوامی کانفرنس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق منعقد ہو رہی ہے جسکا مقصد یونیورسٹی میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو ملکی معاشی اور سماجی ترقی کی ترجیحات کے مطابق بنانا ہے۔ اسی طرح کسان کمیونٹی کو بھی ان تحقیقی سرگرمیوں کے فوائد سے بہرہ مند کرنا ہے۔ بہاولپور ایسے خطے میں واقع جہاں ایک طرف تو آبپاشی کے ذریعے سرسبز و شاداب علاقے ہیں تو دوسری جانب صحرائے چولستان واقع ہے۔ یہ دونوں علاقے لائیو اسٹاک خصوصا اونٹ پالنے کے حوالے سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ کانفرنس اسی سلسلیکی کڑی ہے تاکہ اونٹ پال لوگوں اور یونیورسٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور دونوں کے لیے مفید اشتراک اور باہمی تعاون کا باعث بنے۔ افتتاحی سیشن کی صدارت پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفسیر ڈاکٹر نوید اختر نے کی۔ پرو وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملکی معاشی ترقی اور اس خطے کے لوگوں کی معاشی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ فیکلٹی اف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس یقینا ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔ کانفرنس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر، ڈیری سائنس پارک سے پروفسیر ڈاکٹر سبحان قریشی، وائس پریزیڈنٹ کیمل ایسوسی ایشن پاکستان الٰہی بخش مرغزانی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اعجاز احمد گورسی، سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ماہرین اور تعلیمی و تحقیقی شعبوں سے مہمانوں نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف قونیا ترکیہ سے پروفیسر ڈاکٹر میتھاٹ ڈاریک نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاؤہ دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس کے آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفسیر ڈاکٹر خالد منصور کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا بنیادی مقد اونٹ پال لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ صنعتی نمائش میں لائیو اسٹاک سیکٹر کے حوالے سے سٹالز لگائے گئے۔ تقریب میں چولستان اونٹوں کے رقص نے سماں باندھ دیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لائیو اسٹاک ماہرین، افسران اور اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی۔

 

veternity eng
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.