About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Worthy Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran and his team visited District Press Club, Rahim Yar Khan

رحیم یار خان ( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تدریسی عمل تیزی سے بدل رہا ہے، اس لیے اساتذہ کی تربیت (ٹیچرز ٹریننگ) وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے جدید طرزِ تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ویژن ہے تاکہ طلباء و طالبات کو ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے جو اُن کے سیکھنے اور عملی زندگی میں کامیابی کے مقاصد کو پورا کرے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباءوطالبات کو جدید تدریسی طریقوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے بطور پروفیسر وہ رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور کیمپسز میں اساتذہ کی تربیت کا عمل خود بھی نگرانی میں لے رہے ہیں یونیورسٹی سے منسلک کالجز کے اساتذہ کو بھی تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران نے کہا کہ فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عہدہ سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کے غیر ضروری اخراجات ختم کردیے گئے ہیں جس سے ساڑھے چار سو ملین روپے تک کی بچت ممکن ہوئی ہیاس وقت اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جلد نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ 21 اکتوبر کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک گرینڈ ایگزیبیشن منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے مصنوعی ذہانت (AI) سمیت دیگر تحقیقی و صنعتی منصوبوں کو حکومت کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ یہ منصوبے کس طرح ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں ڈاکٹر کامران خان نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور زراعت کے میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہے یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کپاس کاجدید بیج تیار کیا ہے جس کا پودا پنجاب بھر میں سب سے اونچا اور مضبوط ہے اس بیج کی تجرباتی فصل آئی یو بی کے زرعی شعبے میں کامیابی سے کاشت کی گئی ہیانہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ اُنہیں تعلیمی سفر میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ تعلیمی فروغ اور مثبت صحافت کو ترجیح دی ہے پریس کلب ممبران کے بچوں کی تعلیم کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اور یونیورسٹی کی جانب سے پریس کلب کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، قبل ازیں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری محمد شہباز، سابق صدورمیاں احسان الحق، قیصرغفور چوہدری، راؤ نعمان اسلم، فاروق احمد سندھو، رانا امتیاز احمد خان اوردیگر ممبران نے وائس چانسلر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس رحیم یار خان ڈاکٹرمحمد سہیل شریف، ڈائریکٹرکوالٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹراسداللہ مدنی اورڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد بھی موجود تھے، بعد ازاں وائس چانسلر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نئے کانفرنس ہال کا دورہ کیا اور اسے خوبصورت پریس کلب قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

 

WhatsApp Image 2025-10-14 at 6.44.23 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.