About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran met with Shaukat Ashfaq, Group Joint Editor of Daily Pakistan.

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے روزنامہ پاکستان کے گروپ جوائنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تعلیم و تحقیق کے فروغ، اکیڈمک سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں میڈیا اور اکیڈمیا کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تاکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میڈیا اور تحقیق کے شعبے میں جدید رجحانات سے ہم آہنگ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر ملک عدنان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز آئی یو بی، ڈاکٹر ریاض سندھڑ، صدر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن آئی یو بی، اور جناب شفقت ملک، جنرل منیجر پی ٹی وی بھی موجود تھے۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اکیڈمک اور میڈیا اداروں کے اشتراک سے نہ صرف تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ خطے کی سماجی و ثقافتی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کیا جاسکے گا


WhatsApp Image 2025-09-13 at 5.42.13 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.