About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Annual GIS Exhibition)

PRO No. 205/19

Dated 13-11-2019

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Department of Geography organized “Annual GIS based map exhibition”. Prof Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur inaugurated the event. Students of M.Sc. and M.Phil. Geography presented their GIS based map projects on various themes including sustainable management of environment, Medical and health Geography, Culture and economic development, land use planning of various cities under the supervision of Chairman Dr. Abdul Sattar Khan Department of Geography. Faculty members and students from various departments attended the event. Vice Chancellor also addressed with students and highly appreciated the efforts of students and teachers and also visits the exhibition.

GIS Exhibition Inaugration Ceremony

پی آراونمبر205/19مورخہ 13.11.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے شعبہئ جغرافیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر انتظام جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے نقشوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں ایم ایس سی سال آخر کے طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کے نقشے رکھے گئے تھے جن میں پاکستان اور مقامی علاقے کے سماجی، سیاسی، معاشی اور جغرافیائی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا تھا جوترقیاتی منصوبہ بندی میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر تمام پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی لی اور طلبہ وطالبات سے فرداً فرداً اُن کے نقشہ جات سے متعلق سوالات پوچھے اور رہنمائی بھی کی۔ وائس چانسلر نے شعبہ جغرافیہ کے طلبہ وطالبات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور ریمورٹ سنسنگ کی تعلیم کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مضامین کی مدد سے ہم ہر قسم کی ریسرچ کو موثر طور پر دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شعبہ میں پی ایچ ڈی  لیول کے پروگرام بھی شروع کرائے جائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالستار خان، چیئر مین شعبہ جغرافیہ نے وائس چانسلر کی پروگرام میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

GIS Exhibiton

GIS 2\GIS 3

GIS 4

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.