About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB appoints 223 faculty members in a year

PRO No. 136/20

Dated 10-07-2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

The Islamia University of Bahawalpur has appointed 223 faculty members including, 34 professors, 59 associate professors, 102 assistant professors and 28 lecturers. This move is part of expansion plan of the university to have faculty available for teaching and research as university has enhanced number of faculties from 6 to 13 and number of teaching departments have been raised to 123 from 48. The university is introducing new academic programmes meeting the market demand like anthropology, Bioinformatics, Renewable Energy, artificial intelligence, translational studies, project management, tourism management, particle physics, nursing and allied health sciences. Newly promoted professors recently called on Vice Chancellor, Engr Prof Dr Athar Mahboob and thanked him on timely promotions encouraging faculty members to perform their duties with full zeal and devotion.

Promoted Professors

پی آر او نمبر138/20، مورخہ 10-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گزشتہ ایک سال میں 223فیکلٹی ممبران کا تقرر عمل میں آیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے جامعہ میں تدریس وتحقیق کی رفتار میں اضافے اور معیار میں بہتری کے لیے اپنی آمد کے فوراً بعد ہی اساتذہ کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد سوسال قدیم اس تاریخی جامعہ کو اس کی استعداد کے مطابق فعال بنانا اور دورِ حاضر کے جدید ترین مضامین کا آغاز کرنا تھا تاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو دنیا کی اولین جامعات میں شامل کرایا جا سکے۔ گزشتہ ایک سال میں لگاتار سلیکشن بورڈز کا انعقاد کیا گیا اور سینڈیکیٹ نے ان کی سفارشات کے مطابق اساتذہ کے تقرر کی منظوری دی۔ ان میں 34پروفیسر، 59ایسوسی ایٹ پروفیسر، 102اسسٹنٹ پروفیسر اور 28لیکچرر شامل ہیں۔ گزشتہ روز پروفیسر کا تقرر پانے والے 7اساتذہ کرام پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ججہ، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ابو بکر اور پروفیسر ڈاکٹر مسرت عباس نے وائس چانسلر سے ملاقات کی اور بروقت ترقی اور تقرر پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ وہ مکمل لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے اور اپنی کیریئر ڈویلپمنٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Promoted Professors meet WVC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.