About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Hepatitis Clinic established at the University Campus

PR. No. 03/20
Dated 03/01/2020
Public Relations Office, 
The Islamia University of Bahawalpur

The Islamia University of Bahawalpur and Hepatitis and Infection Control Program Primary and Secondary Health Care Department, Govt. of the Punjab have agreed to establish a Hepatitis Clinic at the University Campus. This clinic aims at declaring the Islamia University of Bahawalpur as Hepatitis free university, establishment of Hepatitis Clinic and sentinel at the University. This clinic will also ensure screening of every single student, faculty, staff members and their families, Hepatitis B vaccination and treatment of Hepatitis positive individuals. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Khalid Mehmood, Program Manager of Hepatitis Control and Infection Program signed the agreement in a ceremony at Baghdad ul Jadeed Campus. Principal Quaid e Azam Medical College, Prof. Dr. Khawaja Fayyaz Ahmed, senior faculty members and officials of District Health Authority Bahawalpur were also present on this occasion. It is important to mention here that a mega Hepatitis screening and vaccination campaign launched by the Punjab Government is going on in the Islamia University of Bahawalpur. As many as 30 thousands students, faculty members and employees will be screened, vaccinated and treated to make the university, the first Hepatitis free university of the country.

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM (1)

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM

پی آر او نمبر04/20، مورخہ 03-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے مابین جامعہ میں ہیپا ٹائٹس کلینک کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور ہیپا ٹائٹس اینڈ انفکیشن کنٹرول پروگرام کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود پروگرام منیجر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فیاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر غلام ےٰسین، فوکل پرسن ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اورنگزیب، فوکل پرسن جامعہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر فضل محمود، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ سینئر میڈیکل آفیسر، اساتذہ کرام  اور افسران موجود تھے۔ معاہدے کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی قرار دینے کے لیے ہیپا ٹائٹس کلینک کا قیام طے پایا۔ جامعہ کے ہر طالب علم، فیکلٹی ممبر، سٹاف اور فیملی کی ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسی نیشن ہو گی۔ جبکہ ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ افراد کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں دونوں اِداروں کے مابین متعلقہ امور اور طریقہ کار طے پائے۔ یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو ملک کی پہلی ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی قرار دینے کے لیے محکمہ صحت حکومت پنجاب کا 10روزہ پراجیکٹ مرکزی آڈیٹوریم میں جاری ہے جہاں پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور اور جامعہ کا 150افراد پر مشتمل تربیت یافتہ طبی عملہ تمام افراد کی سکریننگ اور ویکسی نیشن کر رہا ہے۔ یہ سرگرمی 10جنوری تک جاری رہے گی اور جامعہ میں مستقل بنیادوں پر ہیپا ٹائٹس کلینک کے قیام سے اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ملازمین اور اُن کے عزیزوں کی ویکسی نیشن کا مستقل بندوبست کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM (3)

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM (2)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.