About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Director Information Bahawalpur called on Worthy Vice Chancellor

پی آر او نمبر135/20، مورخہ 09-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ گزشتہ مارچ میں ہونے والا بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول خطہ بہاول پور کی شاندار ادبی اور ثقافتی روایات کے احیاء کا باعث بنا۔ لٹریری فیسٹول میں مقامی ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس لٹریری فیسٹول کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ خطے کو قومی اور عالمی سطح پر روشناس کرایا جا سکے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ریاض الحق بھٹی سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے میں محکمہ تعلقات عامہ احسن کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر ریاض الحق بھٹی نے وائس چانسلر کی قیادت میں جامعہ میں تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے وائس چانسلر کو اپنی تصانیف بھی پیش کیں جن میں خطہ بہاول پور کے ادبی اور ثقافتی موضوعات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ 

Director Information Meet WVC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.