About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

An IUB delegation, led by VC Prof. Dr. Muhammad Kamran, attended Bahawalpur Technology Park's soft launch ceremony.

سافٹ لانچ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک (STP) بہاولپور

بہاولپور میں سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کی سافٹ لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر بہاولپور نے خصوصی شرکت کی۔

یہ منصوبہ وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایات و وژن کے تحت ایک تاریخی سنگِ میل ہے جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے نوجوانوں، طلباء اور کاروباری طبقے کو جدید انفراسٹرکچر، تربیتی مواقع اور صنعت سے براہِ راست روابط فراہم کرنا ہے۔

 یہ اقدام نہ صرف آئی ٹی اور فری لانسنگ کے شعبے کو فروغ دے گا بلکہ مقامی سطح پر تربیت اور روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر بہاولپور نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی قومی ترقی کے ہر مثبت اقدام میں بھرپور معاونت فراہم کرتی رہے گی، بالخصوص ایسے منصوبوں میں جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفیل کرنے کا ذریعہ بنیں۔

عوامِ بہاولپور نے اس منصوبے کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کے لیے روزگار، تربیت اور کاروبار کے نئے دروازے کھولنے کی طرف ایک انتہائی خوش آئند قدم ہے۔

تقریب میں اکیڈیمیا، طلباء، سرکاری و نجی اداروں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

WhatsApp Image 2025-10-03 at 8.19.32 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.