About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

A Mehfil Qiraat-o-Naat-o-seminar was organized at IUB to emphasize the importance of the Seerat-un-Nabi ﷺ

پی آر او نمبر 378/25
مؤرخہ 02.10.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
قرأت ونعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام محفل قرأت ونعت رسول امین وسیمینار بعنوان حب رسولﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی نے کہا کہ پیغمبر آخرالزمانﷺ کی سیرت صبر محبت اور عفو و درگزر کے اعلیٰ نمونے دکھاتی ہے جس سے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت وشان، قدر ومنزلت پر روشنی ڈالی۔ عاشق رسول حضرت غازی علم الدین رحمہ اللہ علیہ کے عشق رسول کے واقعات سے سامعین کے دلوں کو حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض یاب کیا۔ حضورﷺ اگر نہ ہوتے تو یہ کائنات کا وجود ہی نہ ہوتا ہر شے کی اصل وجہ صرف اور صرف آپﷺ ہیں۔ عاشقِ رسول وہ ہے جو اپنی جان مال اور عزت سب کچھ حضور ﷺ پر قربان کردے۔ ہم سب کو اپنی زندگیاں حضورﷺ کی سنت اور محبت کیلئے وقف کر نی چاہئیں۔ ڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نے عشق رسول پر بات کرتے ہوئے سامعین کے قلوب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کو بیدار کیا۔ حافظہ میمونہ امین، احمد حسن نواز ،قاری غلام رسول، حافظ منیف پیرزادہ نے قرأت کلام حکیم کی سعادت حاصل کی۔ ثاقب علی، سبحان خان، فیضان ریاض، ارم عابد، بختاور امین، مائرہ اظہر اور محمد وقاص رضا قادری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ حاشر خان اور نخبہ ابراھیم نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ شرکاء میں ڈاکٹر عالیہ نذیر ڈائریکٹر سنٹر فار وومین ان سٹیم اور ڈاکٹر سرفراز بتول ڈائریکٹر سکول آف اسٹیٹ سائنسز، ڈاکٹر مزملہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ، ڈاکٹر صدیقہ طاہرہ شعبہ عربی ڈاکٹر عبدالرحمن رضوی  اور رضوان الحق شامل تھے۔

 

WhatsApp Image 2025-10-02 at 1.05.15 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.