Latest News

Worthy Vice Chancellor praises local talent, artist Sajjad Nawaz presents a portrait

پی آر او نمبر143/20، مورخہ 15-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ خطہ بہاول پور کے لوگ قابل اور محنتی ہیں۔ یہاں پر ہرشعبے میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار مقامی آرٹسٹ سجاد نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مقامی ٹیلنٹ کو اُبھارنے اور صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔ بغداد الجدید کیمپس میں واقع ڈیراور آرٹ گیلری میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آرٹسٹوں کو اپنے فن پاروں کی نمائش کا موقع فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر سجاد نواز نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر کو اُن کا ایک پوٹریٹ بھی پیش کیا۔ سجاد نواز نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور لگن کے بل بوتے پر پینٹنگ کے شعبے میں اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔ وہ اس وقت نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تدریس کے علاوہ لند ن کے نامور آرٹ کالج میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Artist Sajad Nawaz Presenting Potrait to VC