About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Road to Success Business Summit

پی آر او نمبر285/20، مورخہ 22-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر اور سکول آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے روڈ ٹو انٹر پرینور شپ ”خود روزگاری کا راستہ“کے عنوان سے سمٹ کا انعقاد کیا۔ اس سمٹ کا انعقاد وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق ہے۔جس کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو عالمی سطح کا تدریسی اور تحقیقی مرکز بنانا اور طلباء وطالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے بہترین معمار ثابت ہوں۔ سمٹ کی صدارت ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کی۔ اس موقع پر عالمی سطح پر بزنس ماہرین، سمیع اللہ چوہدری رکن صوبائی اسمبلی، انٹرپرینور مرشد مسعود بانی کلیہانڈی یو ایس اے انسٹیٹیوٹ، شاہد حسین جوئیہ انٹر پرینور شپ کوچ اور یو ٹیوبر عثمان چغتائی ای کامرس ایکسپرٹ، چوہدری تنویر محمود صدر بہاول پور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عبداللہ مصطفی منیجر مارکیٹنگ آئی پی کراچی نے خطاب کیا۔ ٹریننگ میں اساتذہ کرام، ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔

Semet 2-1Semt Program 1

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.