
British Council has awarded scholarships to four girl students of the Islamia University of Bahawalpur under Pakistan Scholarships Program.
PRO No. 56/20
Dated 20-2-2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
British Council has awarded scholarships to four girl students of the Islamia University of Bahawalpur under Pakistan Scholarships Program. A ceremony was held at Baghdad ul Jadeed Campus in Bahawalpur to distribute scholarship certificates among students. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor and Amir Ramzan Country Director British Council attended the meeting. The Vice Chancellor praised the Pak UK Education Gateway promoting higher education in Pakistan through collaboration with the Higher Education Commission. It is important to mention here that as many as 36 girl students of the Islamia University of Bahawalpur have availed Pakistan Scottish Scholarships worth Rs. 4.1 million since 2013

پی آر او نمبر56/20، مورخہ 20-02-2020
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ فروغ تعلیم کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے تعاون سے قائم ہونے والا پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے خوش آئند اقدام ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالا ت کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عامر رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج بغداد الجدید کیمپس میں اُن سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن ویژن 2025کے مطابق آئندہ برسوں میں اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں داخلوں کی شرح میں 15فیصد،پی ایچ ڈی فیکلٹی میں 40فیصد اور جامعات کی تعداد کو بڑھا کر 300کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس مقصد کے لیے حکومتی اور دیگر اِداروں کااشتراک ِ عمل انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے برٹش کونسل کی طرف سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طالبات کے لیے پاکستان سکاٹش سکالرشپ کی فراہمی کو سراہا۔ کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل نے کہا کہ اس سکالرشپ سکیم کے تحت 2013سے جامعہ اسلامیہ کی 36طالبات کو 4ملین روپے سے زائد کے سکالرشپ فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چار طالبات کو پاکستان سکاٹش سکالرشپ سرٹیفیکٹ عطا کیے گئے۔
