About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran has said that the IUB stands with its flood-affected people.

PRO No. 335/25 dated 02.09.2025
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran has said that the Islamia University of Bahawalpur stands with its flood-affected brothers. The entire community, teachers, employees, students and alumni of the Islamia University of Bahawalpur are standing with the provincial government and district administration for the rescue, relief and rehabilitation of the flood victims. The Vice Chancellor expressed this while presiding over a meeting of the IUB Flood Relief Cell at Abbasia Campus. He said that the bank account of the IUB Flood Relief Cell has been restored so that the university community and philanthropists can collect aid for the flood victims. The registration of volunteer students of the university is ongoing and more than 500 students have been registered so far. Head of the IUB Flood Relief Cell Prof. Dr. Muhammad Asif Naveed Ranjha said that the central flood relief cell of the university has been activated under the coordination of the National and Provincial Disaster Management Cell, Higher Education Commission, Punjab Higher Education Commission and Punjab Higher Education Department. Teams from the Islamia University of Bahawalpur are surveying the flood-affected areas of the Sutlej River to establish medical camps, veterinary camps and psychological rehabilitation camps. The Vice Chancellor directed that food, clothing and medicines be arranged for the flood victims. In this regard, university teams will go to the flood-affected areas. The meeting was attended by Professor Dr. Jawad Iqbal, Dean of the Faculty of Management Sciences and Commerce, Professor Dr. Muhammad Khalid Mansoor, Dean of the Faculty of Veterinary and Animal Sciences, Professor Dr. Muhammad Saleem, Chairman, Department of Applied Psychology, Treasurer Tariq Mahmood Sheikh, Director IT Zulfiqar Saeed, Registrar Muhammad Shaji ur Rehman, Director Public Relations Dr. Shahzad Ahmed Khalid, Chief Medical Officer Dr. Usman Cheema, Chief Security Officer Abdul Wadood, Head of OSAH Dr. Muhammad Ibrahim, Engineering Division Irshad Hussain.

 

پی آر او نمبر 335/25
مؤرخہ 02.09.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آزمائش کی گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تمام کمیونٹی اساتذہ ملازمین طلباوطالبات اور ایلومنائی سیلاب متاثرین کے ریسکیو ریلیف اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار عباسیہ کیمپس میں آئی یو بی فلڈ ریلیف سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی یوبی فلڈ ریلیف سیل کا بنک اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے تاکہ یونیورسٹی کمیونٹی اور مخیر حضرات سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کرسکیں۔ یونیورسٹی کے رضاکار طلباوطالبات کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 500 سے زائد طلباوطالبات کا اندراج کیا گیا ہے۔ آئی یو بی فلڈ ریلیف سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نوید رانجھا نے کہا کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی کوارڈینیشن کے تحت یونیورسٹی کا مرکزی فلڈ ریلیف سیل فعال کردیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ٹیمیں دریائے ستلج کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے کررہی ہیں تاکہ میڈیکل کیمپ ویٹرنری کیمپ اور نفسیاتی بحالی کے کیمپس قائم کیے جائیں۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کی کہ سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کپڑوں اور ادویات کا انتظام کیا جائے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جائیں گی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اپلائیڈ سائیکالوجی، خزانہ دار طارق محمود شیخ، ڈائریکٹر آئی ٹی ذوالفقار سعید، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ، چیف سیکورٹی آفیسر عبدالودود، اوسا کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابراہیم، انجینئرنگ ڈویژن سے ارشاد حسین نے شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2025-09-02 at 3.42.14 PM1f926432-0c4c-436a-b970-c3386fb61d5b

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.