About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob attended the scholarship award ceremony at District Muzaffargarh

پی آر او نمبر23/40،  مورخہ29.01.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گورمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے مشتاق احمد گورمانی، کیرئیر کونسلنگ اینڈ سکالر شپ پروگرام کے تحت تحصیل کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ میں منعقدہ اسکالرشپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور اور گورمانی فاؤنڈیشن کے درمیان الائیڈ میڈیکل ڈسپلن، فارمیسی، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کیمسٹری کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور محترمہ صائمہ امین خواجہ،بورڈ آف گورنرز گورمانی فاؤنڈیشن لاہور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام حسن عباسی، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور منصور احمد کیرئیر کونسلنگ آفیسر گورمانی فاؤنڈیشن بھی موجود تھے۔

 

gormani foundation

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.