
The Islamia University of Bahawalpur will fully promote vision of Prime Minister of Pakistan to make Pakistan a popular tourist destination.
PR. No. 19/20
Dated 24/01/2020
Public Relations Office,
The Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur will fully promote vision of Prime Minister of Pakistan to make Pakistan a popular tourist destination. Bahawalpur having a great cultural heritage dating back to thousands years old harkra valley and ex princely state of Bahawalpur can be a fascinating winter tourist place. This was stated by Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor during a meeting with Javed Iqbal Chaudhry, President Chamber of Commerce and Industries Bahawalpur. The Vice Chancellor lauded efforts of Bahawalpur Chamber of Commerce for organizing Trade Fair 2020 at Derawar Fort during Annual Jeep Rally. The Islamia University of Bahawalpur will showcase local art and culture, Cholistani herbal products having medicinal value and encourage thousands of youth visiting the jeep rally to promote entrepreneurship. The President of Chamber of Commerce thanked the Vice Chancellor for University participation in the trade fair which will be a new beginning in the jeep rally to project Bahawalpur culture and local agribusiness industry.

پی آر او نمبر19/20، مورخہ 24-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکسان کو سیر وسیاحت کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کرے گی۔ جامعہ اسلامیہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر سالانہ جیپ ریلی کے موقع پر مقامی تہذیب وثقافت کو اُجاگر کرنے اور صنعت وحرفت اور زراعت و امور نوجوانان کو فروغ دینے کے لیے ٹریڈ فیئر 2020میں بھرپور شرکت کرے گی۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاویداقبال چوہدری اور سابق صدر مبشر حسین سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ حکومتی اِداروں اور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے بہاول پور کو مثالی سیاحتی مقام قرار دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ جیپ ریلی کے موقع پر آنے والے ہزاروں مہمانوں کو ہاکڑہ تہذیب وثقافت اور مقامی صنعتی و زرعی مصنوعات دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ اسی طرح نوجوانوں کو ان سرگرمیوں میں شریک کر کے انٹر پرینور شپ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز نے کہا کہ ٹریڈ فیئر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی بھرپور شرکت دراوڑ میں منعقد ہونے والے ٹریڈ فیئر 2020کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
