About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

VC IUB Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob met Chairman HEC Dr. Mukhtar Ahmed

پی آر او نمبر 301/22

 مورخہ 20.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی۔چیئرمین ہا ئر ایجوکیشن نے وائس چانسلر کی جانب سے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے جامعات کی تعمیر و ترقی اور ریسرچ کلچر کی بحالی کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری تدریسی و ترقیاتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت طلباء طالبات کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے اور 57 ہزار سے زائد طلباء و طالبات اس وقت یونیورسٹی میں 300 مضامین میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نئے کیمپسز کا قیام کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع نوجوانوں کی دہلیز تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے ضروریات کے ہم آہنگ جدید ترین تعلیمی پروگراموں کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ماحولیات، کمپیوٹنگ اور انجینئر نگ جیسے شعبہ جات کو متعارف کرایا گیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے انجینئرنگ، نرسنگ، کمپیوٹنگ، ایگریکلچر اور وٹرنری کے پروگرام متعلقہ کونسلوں سے منظورشدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 12 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے وفاقی حکومت نے 4 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تعاون انتہائی خوش آئند ہے۔ چیئرمین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


ch HEC urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.