About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

VC and the staffs of the IUB has expressed deep grief over the death of former President BCCI Chaudhry Tanveer Mehmood

پی آر او نمبر 22/302

مورخہ 21.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بہاول پور چوہدری تنویر محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ چوہدری تنویرمحمود کی قیادت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اوربہاولپور چیمبرآف کامرس نے بہت سے منصوبوں پر ایک ساتھ کام کیا۔ خاص طور پر بہاول پور میں بزنس کے فروغ کے لئے چولستان جیپ ریلی، اسلامیہ یونیورسٹی کے کپاس کے بیجوں کے لئے مشترکہ منصوبوں کے لئے بات چیت کی۔ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی اورکٹ فلاور پراجیکٹ پران کی طرف سے حوصلہ افزائی اور خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا اور وہ ان منصوبوں کے حوالے سے یونیورسٹی تشریف بھی لاتے رہے اور متعدد بار فیلڈ کا دورہ بھی کرتے رہے۔ انہوں نے ان پراجیکٹس کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہرمحبوب کی کاوشوں کومتعدد بار سراہا۔ خاص طور پر جیپ ریلی کے موقع پرلگائے جانے والے ٹریڈ فئیر میں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا بھرپور ساتھ دیا اور اس کے علاوہ بہت سے دیگر منصوبوں میں ان کا تعاون نمایاں رہا۔ چوہدری تنویر محمود کی وفات بہاول پور چیمبرآف کامرس کے ساتھ ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کے لئے بھی افسوس ناک خبر ہے کہ آج یونیورسٹی اپنے ایک عظیم خیر خواہ اورایک بہت بڑے حامی اور ہمدرد سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرجمیل عطاکریں۔ ان کی وفات پر پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنویداختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈ اینوائرمنٹ پروفیسرڈاکٹرمعظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسرڈاکٹرجاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسرڈاکٹرمحمدامجد، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسرڈاکٹرآفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر شازیہ انجم،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزپروفیسرڈاکٹرروبینہ بھٹی, ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹکس پروفیسرڈاکٹرسعید احمد بزدار،ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ،پروفیسرڈاکٹرشیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسرڈاکٹرخالد منصور، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس پروفیسرڈاکٹرحسین طاہر، خزانہ دار پروفیسرڈاکٹرابوبکر، کنٹرولرامتحانات پروفیسرڈاکٹرسجاد احمد پراچہ، ڈائریکٹرکاٹن بریڈنگ انسٹیٹیوٹ پروفیسرڈاکٹراقبال بندیشہ، ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرزرضوان مجید، ڈائریکٹرایلومینائی افئیرز ڈاکٹراظہرحسین، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد ، دیگر فیکلٹی ممبران اورافسران نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

bcci urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.