About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Urdu Department, IUB organizing a One Day Conference

پی آر او نمبر393/21، مورخہ 28-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ایک روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس جدید اردو نظم کے عظیم شاعر مجید امجد کے 107 ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا عنوان مجید امجد۔ایک شاعر ایک عہد ہے جو 29 جون 2021 بروز منگل منعقد ہو گی۔ یہ کانفرنس دو ادوار پر مشتمل ہو گی۔ پہلے سیشن کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہو گا جس کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کریں گے جبکہ اس سیشن میں ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر اصغرندیم سید، ڈاکٹر ناصر عباس نیر اور ڈاکٹر سعادت سعید گفتگو کریں گے۔ اس سیشن کے پیش کار ڈاکٹر لیاقت علی ہوں گے۔ دوسرے سیشن کا آغاز دو بجے دوپہر ہوگا۔ اس سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو (ڈین فیکلٹی آف آرٹس) کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی، پروفیسر ڈاکٹر روش ندیم اور پروفیسر ڈاکٹر طارق ہاشمی کریں گے۔ اس سیشن کے پیش کار ذیشان تبسم ہو گے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.