
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تین اساتذہ سٹینفرڈ یونیورسٹی امریکی کی جاری کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹاپ عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ نامور پروفیسرجان پی۔اے لونائیڈیز کی جانب سے تیار کردہ انٹرنیشنل رپورٹ میں دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے محققین اور سائنسدانون کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے تین اساتذہ شامل ہیں ان تین اساتذہ میں ڈاکٹر ظہیرعباس، ڈاکٹر غلام عباس شعبہ ریاضی سے اور ڈاکٹر اظہر خا ن انسٹیٹیوٹ آف فزکس سے شامل ہیں۔ ان اساتذہ کی عالمی سطح پر کامیابی پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مبارکباد دی اور
کہا کہ یہ کامیابی جامعہ اسلامیہ بہاولپورکے عالمی ویژن کی عکاس ہے۔