About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Vice Chancellor congratulated Sayeda Iqra Fatima for winning the global honor from Global Huawei ICT Company China

پی آر او نمبر 336/22
 مورخہ 13.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

چین میں ہونے والے گلوبل Huawaei ICT سالانہ مقابلے 6th، Huawaei ICT,2021-22 کا اعزاز جیتنے والے اسلامیہ یو نیورسٹی بہاول پورکی طالبہ سیدہ اقراء فاطمہ نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے سیدہ اقراء فاطمہ کو گلوبل Huawaei ICT کمپنی چائنہ کی جانب سے عالمی عزاز جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء وطالبات  صلاحیتوں کے اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک کے طلباء وطالبات سے کسی طور بھی کم نہیں اور پوری دنیا میں اپنا، اپنے تعلیمی ادارے اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سیدہ اقراء فاطمہ نے حال ہی میں چین کے شہر شن زنگ میں دو پاکستانی طلباء کے ہمراہ Huawaei کا انفارمیشن کمیونیکیشن کا مقابلہ جیتا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کی 2000 جامعات سے 1لاکھ 50 ہزار طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ جیتنے والے طلباء طالبات کو 20 ہزار ڈالر نقد انعام، موبائل فونز اور عزازی سند عطا کی گئی۔ سیدہ اقراء فاطمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں ہونے والے Huawaei ICT مڈل ایسٹ مقابلے کا عزاز حاصل کر چکی ہیں۔ وائس چانسلر نے کہاکہ سیدہ اقراء فاطمہ یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہیں انہوں نے طالبہ سے کہا کہ یونیورسٹی کے دوسرے طلباء وطالبات کو بھی عالمی مقابلوں اورسرگرمیوں سے آگاہ کریں۔


 

ICT huwaei Urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.