About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Syndicate of Islamia University Bahawalpur has approved a 25% reduction in fee for BS programs

PRO No. 20/24
Dated 14.01.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Syndicate of Islamia University Bahawalpur has approved a 25% reduction in fee for BS programs. Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, considering the financial difficulties of the needy students of the area, had put a special case to the Syndicate in the previous meeting as a result the fees have been exceptionally reduced. The students who admitted through the recent admission campaign will benefit from this facility. On the direction of the Vice-Chancellor, the facility of giving the semester fee in installments has also been provided to the students.  Students who cannot pay the lump sum fee can avail this facility. This year, the university has requested to increase the scholarships from Higher Education Commission, Punjab Education Endowment Fund, Benazir Income Support Program worth crores of rupees and from its own sources as well۔ Islamia University Bahawalpur also provides medical treatment facilities to the male and female students in addition to discounted travel facilities. This is the reason why the trend and first priority of students is Islamia University Bahawalpur in the spring admission campaign. Apart from this, the MPhil program is of special importance which is available in the evening hours and also on weekend days. With this convenience and schedule, working women and men can attend classes in the university after office hours. The new fee schedule is available on the university website.

 

پی آر او نمبر 20/24
مؤرخہ 14.01.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ نے بی ایس پروگراموں کی فیسوں میں 25 فیصد کمی کی منظوری دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے کے ضرورت مند طلباء وطالبات کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فیسوں میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے۔ اس سہولت سے حالیہ داخلہ مہم میں داخل ہونے والے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر طلباء وطالبات کو سیمسٹر فیس اقساط میں دینے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایسے طلباء وطالبات جو یکمشت فیس ادا نہیں کر سکتے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے اس سال ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اپنے ذرائع سے دستیاب سکالر شپ جو کروڑوں روپے مالیت کے ہیں، میں اضافہ کردیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلباء وطالبات کو رعائتی سفری سہولتوں کے علاوہ علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپرنگ ایڈمیشن مہم میں بھی طلباء وطالبات کا رجحان اور پہلی ترجیح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ہے۔ اس کے علاوہ ایم فل پروگرام خاص اہمیت کے حامل ہیں جو شام کے اوقات میں اور ویک اینڈ کے دنوں میں بھی دستیاب ہے اس سہولت اور شیڈول سے ملازمت پیشہ خواتین و حضرات دفتری اوقات کار کے بعد یونیورسٹی میں کلاسز آٹینڈ کرسکتے ہیں۔مزید براں جن پروگرموں کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے ان شعبہ جات میں فیکلٹی آف انجینئرنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرونک انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، ڈیپارٹمنٹ آف فارسی، ڈیپارٹمنٹ آف اقبال اسٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف سرائیکی، ڈیپارٹمنٹ آف فلاسفی، فیکلٹی آف ایجوکیشن میں فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایولوشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ، ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف لینگویج ایجوکیشن، فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ریلیشنز، ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اور انفارمیشن سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک، ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، فیکلٹی آف عربی اینڈ اسلامک لرننگ میں شعبہ عربی، شعبہ حدیث، شعبہ عالمی مذاہب اینڈ مذہبی ہم آہنگی، شعبہ فقہ و شریعت، شعبہ قرآنی علوم، شعبہ ترجمہ علوم، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سیکورٹی، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرنمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری، رینج اینڈ وائلڈ لائف، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پولٹری سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی، فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، بزنس فنانس، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کمرشل بینکنگ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایچ آر ایم، ڈیپارٹمنٹ آف پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹکل سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف جغرافیہ، فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔ فیسوں کا شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.