About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized a welcome Ramadan seminar

PRO No. 171/PR

Date:14/04/2021

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

The department of Persian Islamia University Bahawalpur organized a welcome Ramadan seminar. Prof. Dr. Moeen ud Din Nizami, Principal Oriental College Punjab University Lahore delivered an extensive lecture. Apart from Fiqr-e-Rumi, he also gave a brainstorming session on topics of confession, mysticism and literature. Prof. Dr. Shoaib Ahmed, Head, Roomi Chair, Punjab University, Lahore also attended. Dr. Nizami and Dr. Shoaib presented sets of their books to Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, during activity and assured all possible academic support from the Oriental College. On the occasion, Pro Vice Chancellor Islamic University Bahawalpur Prof. Dr. Muhammad Ashraf, teachers and students were present.

Lecture of Prof. Dr. Moeen ud din nizami

پی ار آو نمبر 171/21،مورخہ14/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
 شعبہ فارسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مرکزی آڈیٹوریم استقبال رمضان سمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر نامور دانشور استاد محقق ماہر اقبالیات او ررومی پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی پرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہورنے ''روزہ رومی کی نظر میں '' عنوان کے تحت توسیعی لیکچر سے نوازا۔انھوں نے فکر رومی کے علاوہ اقبالیات، تصوف اور ادب کے موضوعات پر پرُ مغز گفتگو کی۔ڈاکٹر نظامی نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کو سراہا اور ان کے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کی بھرپور ستائش کی اور جنوبی پنجاب کی تعلیمی و سماجی ترقی میں جامعہ کے کردار کور سراہا۔بالخصوص سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے قیام کو داد و تحسین سے نوازا۔اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد سربراہ رومی چیئر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر نظامی اور ڈاکٹر شعیب نے وائس چانسلر صاحب کو اپنی کتب کے سیٹ پیش کئے اور اورینٹل کالج کی جانب سے ہر ممکنہ تعلیمی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں ڈاکٹر معین الدین نظامی نے وائس چانسلر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی دینی تصانیف پیش کی۔ وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ نے معززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔

Prof. Dr. Moeen ud din nizami

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.