About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized a reunion meeting of 250 Alumni (1985-2022)

پی آر او نمبر: 23/117
مورخہ 20/3/2023
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، شعبہ جغرافیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی افیئرز کے اشتراک سے اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور کے 250 فارغ التحصیل طلباء (1985-2022) ری یونین اجلاس منعقد ہوا۔ ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے بطور مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر ایلومنائی افیئرز ڈاکٹر اظہر حسین نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اجلاس میں آئی اے اے فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ملک نے سابق طلباء سے خطاب کیا اور جامعہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انچارج ایلومنائی افیئرز، شعبہ جغرافیہ، محمد حسنین نے ایلومنائی طلباء اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں یونیورسٹی ایلومینائی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ انکو یونیورسٹی کی ترقی اور بھلائی کے عمل میں میں شریک کیا جا سکے۔

 

geo annual reunion
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.