About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The Directorate of Student Affairs at IUB organized a special seminar in honor of Labor Day in 2026.

 

پی آر او نمبر 162/26
مؤرخہ 30.04.26
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
کشمیر اینڈ نظریۂ پاکستان سوسائٹی، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور معاشرے میں ان کے حقوق و خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ایڈوائزر کشمیر اینڈ نظریۂ پاکستان سوسائٹی ڈاکٹر محمد رمضان طاہر نے اپنے خطاب میں یومِ مزدور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی 1886ء کے شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیاں آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ڈاکٹر زاہدہ بابر نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو معاشرے میں رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک مزدور کو اس کی اجرت بروقت نہ دی جائے اور اس کے بنیادی حقوق کا مکمل خیال نہ رکھا جائے۔ڈاکٹر حفصہ ثانیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر اینڈ نظریۂ پاکستان سوسائٹی کا بنیادی مقصد ہی سماجی مساوات اور انصاف کا فروغ ہے، اور اسی سوچ کے تحت یومِ مزدور کے موقع پر یہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کا دارومدار اس کے کسان اور مزدور کی خوشحالی سے وابستہ ہے، اور جب تک یہ طبقہ مستحکم نہیں ہوگا، قومی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔ انہوں نے محنت کشوں اور خصوصاً چائلڈ لیبر کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک سنگین سماجی المیہ قرار دیا اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی شعور اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر احسان نے یکم مئی کے حوالے سے محنت کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ان گنت مزدوروں کی خدمات کو سراہا جو خاموشی سے معاشرے اور معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین نے بھی مزدوروں کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ معاشرتی ترقی کے لیے محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یومِ مزدور کے پیغام کو عام کرتے ہوئے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش جاری رکھی جائے گی جہاں انصاف، مساوات اور محنت کا احترام یقینی ہو۔

 

WhatsApp Image 2026-04-30 at 4.27.07 PM-1
1777547687-7

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.