About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Students of UCON, IUB have started practical training under contract with District Headquarters Hospital Lodhran

پی آر او نمبر 191
مؤرخہ 06.05.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
نرسنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء نے یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لودھراں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت عملی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ پرنسپل کالج فرحان مختار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چوتھے سمسٹر کے طلباء وطالبات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں میں کلینکل ٹریننگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اورنگزیب میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر لودھراں نے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہا۔ بعدازاں انہیں مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت کے لئے بھیجا گیا۔ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کے تحت نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر کی کئی جامعات کا پہلا نرسنگ کالج ہے جو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ ہے اور اندرونِ ملک وبیرونِ ملک نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی غیر معمولی مانگ کے باعث بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سرکاری اور نجی اِدارے نرسنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے قیام کو بہت اہمیت کا حامل اور وائس چانسلر کا بروقت اقدام قرار دے رہے ہیں۔


dh lod
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.