About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Sports activities will be held at IUB from 16 to 20 June 2023 under Prime Minister's Youth Programme

پی آر او نمبر243/23
مورخہ 08.06.2023

ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس میں 16 اور 17 جون 2023ء کو فٹ بال کے ٹرائلز منعقد ہوں گے جن میں 15 سال سے 25 سال تک کی عمر کے مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب وچانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے۔ شزہ فاطمہ خواجہ سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر آن یوتھ آفیئرز بھی اس موقع پر شرکت کریں گی۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر کے آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ، معروف سیاسی شخصیات ظہیر اقبال چنڑ، سابق ایم پی اے جناب سعد مسعود، امجد فاروق وڑائچ ڈائریکٹر سپورٹس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نےکہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ پرائم منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس اہم سپورٹس ٹیلنٹ پروگرام میں نوجوان بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔ سابق ایم پی اے ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان کھیلوں کے میدان کو آباد کر کے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اپنے شاندار کھیل سے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور امجد وڑائچ نے بتایا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت 16 اور17 جون 2023ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فٹ بال کے ٹرائلز منعقد ہوں گے جس میں 15 سال سے 25 سال تک کی عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرائل میں شرکت کے لئے کھلاڑی اپنا شناختی کارڈ یا ب فارم اور فوٹو ہمراہ لائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بغداد الجدید کیمپس میں بہاول پور ریجن کے ٹرائلز منعقد ہوں گے۔ اسی طرح 16 اور 20 جون کے دوران اسلامیہ بغداد الجدید کیمپس کے جمنیزیم میں بہاول پور ریجن، سیالکوٹ، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد ریجن کے والی بال کے میچز کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فٹ بال کے ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ والی بال پرویژنل لیگ (مین) کی اختتامی تقریب 16 جون کو منعقد ہو گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بغداد الجدید کیمپس میں قائم سپورٹس کیمپلکس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر امجد فاروق وڑائچ ڈائریکٹر سپورٹس نے اُنہیں سپورٹس کیمپلکس، جمنیزیم اور دیگر سپورٹس سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

 

SPORTS -1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.