About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Spokesperson to the Punjab Government Fayyaz-ul-Hassan Chohan Visit's IUB

PRO No. 567/PR
Date: 04/10/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Provincial Minister for Prisons and Spokesperson to the Punjab Government Fayyaz-ul-Hassan Chohan has said that the government has taken historic steps for the promotion of higher education in the last three years. He said that the Islamia University of Bahawalpur is the best example of this where in a short span of three years the number of students increased from 15,000 to 45,000 and the number of teachers increased from 550 to 1,800. The number of faculties increased from 7 to 14 and the number of departments increased from 48 to 129. He said that the government was focusing all its resources and attention on the development of universities and enhancing the quality of education and quality research. For the first time, Pakistani universities have been significantly included in the national and world rankings. Islamia University Bahawalpur has been ranked among the 12th best universities in the country and 1000 in the world. The provincial minister expressed these views during a meeting with Vice Chancellor Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob on the occasion of his visit to the Islamia University of Bahawalpur. Director General Public Relations Saman Rai, Deputy Commissioner Bahawalpur Irfan Ali Kathia, Syndicate Member Sumaira Malik, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Registrar Prof. Dr. Moazzam Jamil, Treasurer, Prof. Dr. Abu Bakar, Director Information Nasir Hameed and other officers were present on the occasion. The provincial minister said that two new campuses of the Islamia University of Bahawalpur have been approved which were established at Ahmadpur East and Liaquatpur. It is in line with the vision of the Prime Minister of Pakistan that higher education should be brought to the doorstep of the local youth and their access should be facilitated. Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob on the occasion informed about the ongoing teaching, research and development activities in the University. He said that new campuses, new teaching blocks and new hostels were being constructed at the Islamia University of Bahawalpur due to historic mega projects worth Rs. 4 billion by the government. He said that with the help of special transport service in the university, students of nearby towns would be provided transport facility which has reduced their hostel and other expenses. He said that Islamia University Bahawalpur is the best example where 14,000 students are being provided scholarships of Rs. 70 crore and for the first time more than 6000 students have been given under PM Ehsas program. Similarly, thanks to scholarships from the Punjab government and higher education, the Islamia University of Bahawalpur and a large number of young people from the area have received scholarships. He said that the Islamia University of Bahawalpur has achieved a special place in intercropping technology with the help of China. Thanks to this project, the Islamia University of Bahawalpur will promote mixed cultivation of soybean and maize due to intercropping technology. Exports will be reduced and billions of rupees in foreign exchange savings will be saved. Thus, the Islamia University of Bahawalpur has a special place in reviving the agricultural economy and in the discovery of new cotton seeds and thanks to the research done in the last three years, Islamia University of Bahawalpur has reached a unique place in transforming the agricultural economy. He said that the new varieties of cotton of the Islamia University of Bahawalpur are easily coping with the problems like high temperature, low water, curl leaf virus and white fly and seeds of the same variety are being cultivated in 45 to 50 percent of the country. About the ongoing admission drive in the university, he said that at present more than 125,000 students have applied for 234 programs in the Islamia University of Bahawalpur and the Islamia University of Bahawalpur is not only from South Punjab but also from all over Pakistan due to its excellent academic standards.

WhatsApp Image 2021-10-04 at 5.07.49 PM

پی آر او نمبر565/21، مورخہ02.10.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کی ترقی کے لیے گزشتہ 3برسوں میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس کی بہترین مثال ہے جہاں تین برسوں کے مختصر عرصے میں طلبا کی تعداد 15ہزار سے 45ہزار تک پہنچ گئی اور اسی طرح اساتذہ کی تعداد 550سے بڑھ کر 1800تک پہنچ گئی۔فیکلٹیاں 7سے 14اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھ کر 129ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت جامعات کی ترقی اور معیار تعلیم میں اضافے اور معیار تحقیق کے لیے تمام وسائل اور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاکستانی جامعات پہلی مرتبہ قومی اور عالمی رینکنگ میں نمایاں طور پر شامل ہوئیں ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی 12ویں اور دنیا کی 1000بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے حال ہی میں اپنی جاری کردہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تدریسی تحقیقی کامیابیوں کو بہترین درجہ بندی کی شکل میں ظاہر کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشز ثمن رائے، ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا، سینڈیکیٹ ممبر سمیرا ملک، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر معظم جمیل، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر،ڈائریکٹر انفارمیشن ناصر حمید اور دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دو نئے کیمپسز منظور کیے گئے ہیں۔جو احمدپور شرقیہ اور لیاقت پور میں قائم ہوئے۔ یہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو مقامی نوجوانوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے اور ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔یونیورسٹی میں حکومت پنجاب کی جانب سے 2.5میگا واٹ مالیٹ شمسی توانائی کا منصوبہ فنکشنل ہو گیا ہے جس سے یونیورسٹی کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر یونیورسٹی میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طر ف سے 4ارب روپے کے تاریخی میگا پروجیکٹس کی وجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نئے کیمپسز، نئے تدریسی بلاک اور نئے ہاسٹل تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں خصوصی ٹرانسپورٹ سروس کی بدولت قریبی قصبات کے طلباء طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر کی گی ہے جس کی وجہ سے ان کے ہاسٹل اور دیگر اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہترین مثال ہے جہاں 14ہزار طلباء وطالبات کو 70کروڑ روپے کے وظائف مہیا کیے جا رہے ہیں اور پہلی بار وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت تقریبا 6000سے زائد طلباء طالبات کو میں دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کے وظائف کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور اس علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو وظائف ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایک خاص مقام حاصل کیا ہے اس پروجیکٹ کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے سویابین اور مکئی کی مخلوط کاشت کو فروغ دے گی جس سے خوردنی تیل کی مد میں ہونے والی برآمدات میں کمی واقع ہو گی اور اربوں روپے کے ذرائع مبادلہ کی بچت ہو گی۔ اس طرح زرعی معیشت کی بحالی کے لیے اور کپاس کے نئے بیجوں کی دریافت میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا خاص مقام ہے اور گزشتہ تین برسوں میں ہونے والی تحقیق کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رزرعی معیشت کو بدلنے میں ایک منفرد مقام کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کپاس کی نئی اقسام بلند درجہ حرارت، کم پانی، پتہ مروٹ وائرس اور سفید مکھی جیسے مسائل کا آسانی سے مقابلہ کر رہی ہے اور ملک کے 45سے 50فیصد رقبے پرانہی اقسام کے بیج کاشت کیے جا رہے ہیں۔یونیورسٹی میں جاری داخلہ مہم کے بارے میں بتایا کہ اس وقت تقریبا 1لاکھ 25ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 234پروگراموں کے لیے اپلائی کیا ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنے بہترین تعلیمی معیار کی وجہ سے ناصرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات کے لیے ایک مقبول یونیورسٹی بن چکی ہے۔

 

WhatsApp Image 2021-10-04 at 5.07.46 PM

WhatsApp Image 2021-10-04 at 5.07.42 PM

WhatsApp Image 2021-10-04 at 5.07.44 PM

© 2021 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.