
Selection Board of the Islamia University of Bahawalpur interviewed 42 candidates for 15 posts of assistant professor for departments of Applied Psychology, Commerce and Statistics.
PRO No. 49/20
Dated 18.2.2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Selection Board of the Islamia University of Bahawalpur interviewed 42 candidates for 15 posts of assistant professor for departments of Applied Psychology, Commerce and Statistics. Meeting of selection board was held under the chair of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor while members included Dr Shehzad Qaiser, Prof. Hameed Raza Siddiqui, subject experts and deans.

پی آر او نمبر49/20، مورخہ 18-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرنے کی اور ممبران میں ڈاکٹر شہزاد قیصر، فیڈرل سیکریٹری (ر)، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈینز، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان، مختلف جامعات سے آئے ہوئے ماہرین مضامین اور قائم مقام رجسٹرار شہزاد علی گل شریک ہوئے۔ اجلاس میں کامرس، شماریات اور اپلائیڈ سائیکالوجی کے شعبہ جات میں تینوں کیمپسز کے لیے اسسٹنٹ پروفیسر کی خالی آسامیوں کے لیے42امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر نے جامعہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی طویل عرصے سے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ گزشتہ سینڈیکیٹ میں 135فیکلٹی ممبران کے تقرر کی منظوری دی گئی۔حالیہ سلیکشن بورڈوں کی سفارشات آئندہ سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے رکھی جائیں گی۔
