About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Renowned religious scholar Ajmal Raza Qadri participated as a guest speaker in the seminar organized by CBS, IUB

پی آر نمبر 195/23
مورخہ 9/5/2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایمفتھیٹر کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائننگ میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں معروف مذہبی سکالر اجمل رضا قادری نے مہمان مقرر کی حیثیت سے  شرکت کی۔ اس موقع پر اجمل رضا قادری نے "عصر حاضر میں اسلام کے اخلاقی اقدار کی اہمیت کے موضوع  پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء وطالبات و حاضرین کو خصوصی بیان میں اسلام کے اخلاقی اقدار وقت کی ضرورت پر لیکچر دیا۔ سماجی شخصیت  سید ذیشان اختر نے مہمان خصوصی اور لاہور  ہائیکورٹ کے سابق صدر اے آر اورنگزیب اور سیںئیر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ عامر ضیا نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ سیمینار میں سابق صدر پریس کلب جلال بھٹی اور نصیر احمد ناصر اور اے ڈی آئی جی بہاولپور کاشف عبداللہ ، رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈاکٹر اظہرحسین، ڈائریکٹر ایلومنائی اور میڈم نوین اور سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پیر اجمل قادری اور سید ذیشان اختر نے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کو اسلامی عنوان پر لیکچر کروا کر نوجوان طلبا کی اصلاح کوشش کرنے کی تعریف کی اور  کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائیٹی آئی یو بی  کے صدر محمد فرقان عبداللہ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔ آخر میں مہمانان کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔


ARQ

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.