About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Relief activities have been started by the university in the flood affected areas of Rahim-Yar-Khan and Rajanpur

پی آر او نمبر 312/22

 مورخہ 28.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئرپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کی ہدایت پر رحیم یارخان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور ڈائریکٹر رحیم یار خان کیمپس ڈاکٹرمحمد عمیراشرف کے مطابق آج خصوصی بس روجھان کے علاقے میں امدادی سامان لے کر روانہ ہوئی جس میں 220 خاندانوں کے لئے کھانے کا سامان، دالیں، بسکٹ، صابن اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں اوراس بس کی قیادت فیکلٹی ممبر عون بخاری کررہے تھے۔ بس میں سیلاب زدگان کے لئے موجود راشن اور فوری استعمال کی چیزیں اور7 دیگیں پکے  ہوئے کھانے کی بھی شامل ہیں جو کہ روجھان کے علاقے میں سیلاب زدگان متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی ہدایت پروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جامعہ میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں فنڈریزنگ مہم بھی جاری ہے اور امدادی اشیاء جس میں کھانے پینے کا سامان، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء جمع کی جارہی ہیں جس سے رحیم یارخان کیمپس سے راجن پور کی متاثرہ تحصیلوں اور رحیم یار خان کے دریائی علاقے کے متاثرہ دیہاتوں میں تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

FR urdu

 

 

© 2021 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.