Upcoming Events

PhD Open Defnese going to conduct at Management Sciences Department

پی آر او نمبر254/20، مورخہ 08-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی پی ایچ ڈی سکالر ماریہ حسن کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس9اکتوبر 2020ء دوپہر  03:00بجے شعبہ مینجمنٹ سائنسز، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر ماریہ حسن نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Impact of Role Stressors and Supervisor's Undermining on Workplace Deviance: A Mediating Role of Emotional Exhaustion and Anger"  ڈاکٹر شاہد نواز،اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ مینجمنٹ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر سہیل طاہر، اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مینجمنٹ سائنسز، کامسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، وہاڑی کیمپس، وہاڑی بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔