Upcoming Events

PhD Open Defenses at Departments of Education and Educational Training

پی آر او نمبر69/21، مورخہ 10-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالر عبدالحمید قمر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس12فروری 2021ء صبح  10:00بجے شعبہ ایجوکیشن، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر عبدالحمید قمر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Analysis of the Factors Affecting Organizational Commitment in Higher Education Institutions"ڈاکٹرمحمد رمضان چیئر مین ارلی چائلڈ ہوڈ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹرعزیر الحسن، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن یونیورسٹی آف سرگودھا اور ڈاکٹر محمد اکرم ایسوسی ایٹ پروفیسر IERیونیوسٹی آف پنجاب لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

 

پی آر او نمبر72/21، مورخہ 11-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ کی پی ایچ ڈی سکالرانفہ تبسم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس12فروری 2021ء دوپہر 12:00بجے شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرانفہ تبسم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"International trade of Higher Education and universities Performance an Impact oriented study ٰ"ڈاکٹرمحمد رمضان 
 چیئر مین ارلی چائلڈ ہوڈ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹرعزیر الحسن، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن یونیورسٹی آف سرگودھا اور ڈاکٹر رانا محمددلشاد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن بہا ء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔